ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: شدید برفباری میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئےپاک فوج کا ریسکیو  آپریشن جاری 

بلوچستان: شدید برفباری میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئےپاک فوج کا ریسکیو  آپریشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بلوچستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو و بحالی آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے ژوب کے مقام علاؤالدین پاس کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید برفباری کے دوران امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے   پاک فوج کا ریسکیو آپریشن اور پھنسی ہوئی گاڑیوں  کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری  ہے۔برف باری میں پھنسے افراد کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مختلف مقامات پر ٹریفک کنٹرول اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری  ہیں۔

پاک فوج نے ژوب کے مقام علاؤالدین پاس کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا  ہے، پاک فوج کے جوان سخت موسمی حالات کے باوجود پھنسے ہوئے شہریوں اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔