ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم : وفاقی ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سےمتعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.48 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.18 فیصدہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیاء سستی اور28 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتےمیں ٹماٹر9.83 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کیلے3.66اورآٹےکی قیمتوں میں 2.27فیصدکااضافہ ہوا،چینی،انڈے اورجلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں چکن 16.68فیصد سستا ہوا،آلو8.52 اورپیاز 7.27فیصد سستا ہوا،گھی،کوکنگ آئل اورایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔