این اے 128؛ پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر حلف کیوں لیا؟ وجہ بتا دی

 این اے 128؛ پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر حلف کیوں لیا؟ وجہ بتا دی
کیپشن: Salman Akram Raja, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے اپنے حلقے میں جا کر قرآن پاک پر حلف لینے کی وجہ بتا دی۔ 

سلمان اکرم نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلف اٹھانے کا تقاضہ ہوتا ہے تو میرا خیال ہے اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ عوام سوال کرتے ہیں کہ منتخب ہونے کے بعدآپ کسی دباؤ یا لالچ کے تحت دیگر سیاسی جماعت کا رخ تو نہیں کریں گے؟ عوام پی ٹی آئی سے وفاداری کے اظہار کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز  امیدوار سلمان اکرم راجہ کی جانب سے اپنے حلقے این اے 128 لاہور میں قرآن پر حلف لیا گیا تھا۔ حلف لینے پر سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ سب سے پہلے میں خود قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں، منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کےاندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا اور تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ سب امیدواروں کو قرآن پاک پرحلف لینا چاہیے، ہم بانی اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، ہم کسی لالچ اور کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔