ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا، ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی طرح ایک روزہ فارمیٹ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں 6 بھارتی کھلاڑی ، 2 آسٹریلوی، 2 جنوبی افریقی اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھارت کے روہت شرما ہیں، اس کے علاوہ ہمسایہ ملک کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، ٹریوس ہیڈ، جنوبی افریقہ کے ہینرخ کلاسن، مارکو جینسن اور نیوزی لینڈے کے ڈیرل مچل بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کیا تھا جس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا اور اسی طرح آج آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دا ائیر کا اعلان کیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔
آئی سی سی ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4، زمبابوے کے 2، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، یوگنڈا اور آئرلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل تھا۔