ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکو مت نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکو مت نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) لوکل گورنمنٹ بورڈ ملازمین کیلئے خوشخبری، الاؤنس 50 سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا، سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے بورڈ الاونس کی منظوری دیدی۔ 

 ذرائع کے مطابق بورڈ الاؤنس کی منظوری سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کے اجلاس میں دی گئی، اس سے قبل لوکل گورنمنٹ بورڈ ملازمین 50 فیصد الاؤنس لے رہے تھے۔

 سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کا کہنا تھا کہ سول سیکرٹریٹ الاؤنس کے مطابق بورڈ ملازمین بھی 100 فیصد الاؤنس لیں گے،100 فیصد الاؤنس کی ادائیگی سے ماہانہ 4.5 ملین خرچہ آئے گا، سو فیصد الاؤنس سے آنیوالا اضافی بوجھ موجودہ بجٹ سے ہی پورا کیا جائے گا ۔

 سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ملازمین جانفشانی سے عوام کی خدمت کیلئے کام کریں۔