الیکشن کمیشن کی وارننگ کام کرگئی

الیکشن کمیشن کی وارننگ کام کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: الیکشن کمیشن کی وارننگ کام کرگئی، وزیراعلی پنجاب، اپوزیشن لیڈر سمیت کئی وزراء کی رکنیت معطل ہونے سے بچ گئی، عثمان بزدار، شہباز شریف، حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے گوشوارے جمع کروا دئیے۔

       تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر پنجاب اسمبلی کے 144 اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے سے پہلے ہی اپنے اور اہلخانہ کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے۔

  گوشوارے جمع کروانے والوں میں شفقت محمود، حماد اظہر بھی شامل ہیں، صوبائی وزراء شوکت لالیکا، جہانزیب خان، سعید الحسن شاہ، سردارآصف نکئی نے بھی گوشوارے جمع کروا دئیے ہیں۔

  دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات، اُمیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں پر انتخابی مہم چلانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ضروری قرار دے دی گئی، الیکشن بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو بھاری جرمانے کرنے یا نااہل قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات 27 جنوری کو ہوں گے، چار عہدوں کیلئے 12 امیدوار میدان میں ہیں، چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار اپنی انتخابی مہم صرف اپنے وزٹنگ کارڈ بغیر تصویر کےذریعے کر سکتے ہیں، امیدواروں یا اس کے سپورٹرز پر موبائل فون پر ٹیکسٹ میسجز کر کے انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہوگی، امیدواروں اور سپورٹرز کو فیس بک اور وٹس اپ کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی، امیدواروں پر پانچ سے زائد سپورٹرز وکلاء کے ہمراہ انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہوگی، امیدواروں کے عدالتوں، بارومز، احاطہ عدالتوں کے اندر اور باہر لائنیں بناکر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer