(عمر اسلم) ایف آئی اے نے ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی زاہد بخاری کو ایف آئی اے نے 28 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ لیگی رہنما عظمی زاہد بخاری کوسابق جج ارشد ملک کیخلاف پریس کانفرنس میں دکھائی جانیوالی ویڈیو کی تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری سے 28جنوری کو ویڈیو کے حوالے پوچھ گچھ ہوگی.