ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب پنجاب کی 56کمپنیوں میں سے4 کمپنیوں کا ریکارڈ نہ ملنے برہم

نیب پنجاب کی 56کمپنیوں میں سے4 کمپنیوں کا ریکارڈ نہ ملنے برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، 56 کمپنیوں میں سے 4 کا ریکارڈ نہ ملنے پر چیف سیکرٹری کو نوٹس بھجوانے کے احکامات، ڈی جی نیب کو شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر عادل حسن کے خلاف تحقیقات کا حکم کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی 56کمپنیوں میں سے4 کمپنیوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر اظہار برہمی کیا گیا۔ ان4 کمپنیوں میں پنجاب صاف پانی کمپنی اور پنجاب پاور لمیٹڈ کے نام شامل ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طور پر ریکارڈ پیش کرنے کی احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس میں پیراگون ہائوسنگ اورایڈن ہائوسنگ کیس کو بھی زیربحث لایا گیا۔ اجلاس میں شیخ زاید ہسپتال کے ڈاکٹر اجمل حسن کی جانب سے مبینہ طور پر ہسپتال کی دل کے امراض کی مشینری اپنے پرائیویٹ کلینک پر لے جانے کے حوالے سے ڈی جی نیب کو تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا۔