شہباز شریف چاہتے ہیں کہ بار بار جھوٹ بولیں: چودھری پرویز الہیٰ

شہباز شریف چاہتے ہیں کہ بار بار جھوٹ بولیں: چودھری پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر :مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے 4 کروڑ روپے خرچ کر کے پتہ چلا لیا تھا کہ رجوعہ میں پایا جانے والا لوہا قابل استعمال نہیں،شہبازشریف چاہتے ہیں کہ بار بار جھوٹ بولیں تاکہ اُن کا نام گینز بک میں آجائے۔

مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ چنیوٹ مائنز کو لیز پر دینے کے بارے میں میاں شہبازشریف کے اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا جو انہوں نے نیب میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے تفصیلی بیان میں کہا کہ شہبازشریف بتائیں کہ انہوں نے ڈھائی ارب خرچ کر کے کون سا لوہا نکالا؟ انہوں نے بتایاکہ 6دسمبر 2007ء کو جب ارشد وحید کی کمپنی کو لیز پر دینے کا معاہدہ ہوا تو میں وزیراعلیٰ نہیں بلکہ نگران حکومت تھا۔

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) اعجاز نثار نے 24 نومبر 2007ء کواسے لیز پر دینے کی سمری پر دستخط کیے اور 6 دسمبر کو ارشد وحید کی کمپنی سے معاہدہ ہوا۔ چوہدری پرویزالہیٰ نےکہا کہ شریف برادران نے جب سونا نکالنے کی بات کی تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ یہاں سے تو ملنے والا لوہا بھی قابل استعمال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ رجوعہ میں لوہے کی دریافت کا جو کام ہم نے کیا یہ کام آج بھی اسی جگہ پر ہے اور جب شہبازشریف سونا دریافت کرنے کا کہہ رہے تھے تو وہاں موجود جرمن ماہرین نے کہا تھا کہ ابھی تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔