لاہور ہائیکورٹ : سوائن فلو ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے دائر درخواست کل تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ : سوائن فلو ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے دائر درخواست کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نے سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں اور روک تھام کیلئے موثراقدامات نہ کرنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے لیے دائردرخواست بغیرکسی کارروائی کے کل تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پرسماعت کی، لیکن درخواست گزار وکیل کے بروقت پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کےلیے24 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔  درخواست میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر صحت پنجاب ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے اب تک 1472 انفلوئنزا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 24 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ درخواستگزار نے الزام لگایا کہ حکومت کی اپنی نااہلی کی وجہ سے عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نےمحکمہ صحت اور تعلیم بجٹ کے اربوں روپےاورنج لائن میٹرو ٹرین پر لگا د دئیے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انفلوئنزا وائرس کے تدارک اور ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاجائے۔