ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا,سردی میں اضافہ

شہر میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا,سردی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) لاہورشہرکے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی شروع، بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا، بادامی باغ،جیل روڈ،مال روڈ،راوی روڈ،عسکری کینٹ کے علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےجاتی سردی پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت15،کم سے کم6ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ، ہوا میں نمی کا تناسب52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔