ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

30 لاکھ ایڈوانس، ہنڈائی نے پاکستان کیلئے اپنی اہم ترین لگژری گاڑی کی قیمت جاری کردی

hyundai , city 42,
کیپشن: hyundai, city 42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی  ایس یو وی ‘Hyundai Palisade’  کی آفیشل قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ 
پاک ویلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو دو مختلف ویرینٹس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ درج ذیل ہے

Palisade Smart: اس ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،Palisade Calligraphy: اس ٹاپ لائن ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
اس لگژری گاڑی کو 30 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ بک کروایا جا سکتا ہے۔

  واضح رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں، جن میں CVT، NEV لیوی اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہیں۔ یہ ٹیکسز گاڑی کی حتمی قیمت میں اضافی طور پر شامل کیے جائیں گے۔

 ہنڈائی پیلی سیڈ کو اپنی جسامت، جدید فیچرز اور طاقتور انجن کی بدولت پاکستان کی پریمیم گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔