سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام ہے ۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
محسن نقوی نے کہا فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام موت ہے ۔ خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں کہیں چھپنے نہیں دیں گے۔