ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا سیکورٹی فورسز کو 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین

 وزیر اعظم کا سیکورٹی فورسز کو 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا  خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان  میں بھارتی حمایت یافتہ  فتنہ  الخوارج کے4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا۔

وزیراعظم  نے کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان  کے ساتھ کھڑی ہے۔

 ہم ملک سے  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔