ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈو کھیلتے8 سالہ بچی نے سکہ کھا لیا، گلا بند ہونے سے دم توڑ گئی

لوڈو کھیلتے8 سالہ بچی نے سکہ کھا لیا، گلا بند ہونے سے دم توڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں  بہن بھائیوں کے ساتھ لوڈو کھیلتے ہوئے ایک   8 سالہ بچی  نے پلاسٹک کا سکہ  منہ میں ڈال لیا اور غلطی سے اسے نگل گئی، سکہ گلے میں اٹک گیا، جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موت واقع ہونے کا دل دہلا دینے والا واقعہ بنگلور کےعلاقے تھوکّوٹو کے قریب کولیا میں پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق کھیل کے دوران بچی نے مخروطی شکل کا پلاسٹک سکہ منہ میں ڈال لیا اور غلطی سے اسے نگل گئی، تاہم سکہ گلے میں اٹک گیا جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے وہ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ہی دم توڑ گئی۔  متوفیہ کی شناخت تنوشکاکے نام کی گئی ہے، جو  اپنے ماں باپ کی  دوسری بیٹی تھی۔

تنوشکا کی والدہ اایک سکول ٹیچر ہیں۔ تنوشکا اپنے بڑے بھائی اور چھوٹے بہن بھائی کے ساتھ گھر میں لوڈو کھیل رہی تھی کہ اسی دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ گھبراہٹ کے عالم میں والدہ نے پڑوسیوں کی مدد سے بچی کو فوری طور پر  ایک نجی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے پھیپھڑوں میں مخروطی شکل کا پلاسٹک کھلونا پھنسا ہوا پایا گیا۔تنوشکا دوسری جماعت کی ذہین طالبہ تھی۔ اس کی اچانک موت  کی طلاع ملتے ہی والدین کی حالت بھی بگڑ گئی اور انہیں بھی اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔