سٹی 42: صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات ماہ صیام کی سیکورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے ۔
لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ ناکہ سگیاں کی منشیات سپلائی کرنیوالے کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق موبائلز سکواڈ ناکہ سگیاں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد، 1 ملزم گرفتار کرلیا ۔ناکہ پر موجود جوانوں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تھا۔گاڑی کی چیکنگ پر 1278 گرام سے زائد چرس، 70 ہزار سے زائد نقدی برآمد کی گئی ۔ ملزم صوابی سے لاہور منشیات سپلائی کررہا تھا۔
ملزم امان اللہ چرس و نقدی سمیت قانونی کارروائی کے لئے چوکی سگیاں کے حوالے کردیا ۔ ایس پی موبائلز اختر نواز کی طرف سے ناکہ انچارج و جوانوں کو شاباش دی گئی ۔ ۔
صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔