ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنز اساتذہ ہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم،نئی بھرتیاں بھی التوا کا شکار

انٹرنز اساتذہ ہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم،نئی بھرتیاں بھی التوا کا شکار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:فیز ٹو میں ساڑھے 12 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز (STIs) کی بھرتی کا عمل تاحال التواء کا شکار ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق عارضی اساتذہ کی ریکروٹمنٹ یکم دسمبر 2025 سے شروع کی جانا تھی، تاہم متعلقہ کمیٹی سے منظوری نہ ملنے کے باعث یہ عمل روک دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ریکروٹمنٹ آرڈرز 24 فروری کو جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔

فیز ون میں بھی بھرتی تقریباً ساڑھے 12 ہزار ایس ٹی آئیز گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری ملتے ہی نہ صرف نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے گا بلکہ زیر التواء تنخواہیں بھی جاری کر دی جائیں گی۔