ارشاد قریشی : راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ۔
دفعہ 144 میں 8 مارچ تک توسیع کی گئی۔ دفعہ 144کے نفاذ کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس کے مطابق راولپنڈی میں جلسے،جلوس،ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد رہے گی، اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔