ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزے کی حالت میں انہیلر کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

روزے کی حالت میں انہیلر کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہِ رمضان کے با برکت مہینے میں بیمار لوگوں کو شرعی معماملات سے متعلق احکامات  تلاش کرنے میں اکثر دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں انہیلر استعمال کرنے والے افراد بھی ہیں۔

انہیلر استعمال کرنے سے روزے کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

دَمے کا مریض جو آلۂ تَنَفُّس (Inhaler)کے استعمال کے بغیر دن نہیں گزار سکتا، وہ معذور ہے اور اسے اس بیماری کی بناء پر روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، اگر یہ مرض دائمی ہے، تو وہ فدیہ ادا کرے۔

اگر روزہ رکھ لیا ہے اور مرض کی شدّت کی بناء پر انہیلر استعمال کیا، تو روزہ ٹوٹ جائے گا، روزہ رکھنے کی استطاعت ہو تو بعد میں قضا کرے، ورنہ فدیہ ادا کرے۔

 انہیلر میں اگرچہ گیس ہوتی ہے اور ہوا حلق میں جاتی بھی رہتی ہے اور خارج بھی ہوتی ہے، آکسیجن پر تو زندگی کا مدار ہے، لیکن انہیلر میں آکسیجن کے ساتھ ایک کیمیکل بھی ہوتا ہے، جو حلق کے راستے معدے تک پہنچ سکتا ہے، کیونکہ اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور اس کے سبب سکڑے ہوئے پھیپھڑے کھُل جاتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔