ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر میں زلزلے کےشدید جھٹکے

 کشمیر میں زلزلے کےشدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزادکشمیر کےطول و عرض میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے سے درودیوار لرز اٹھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، ہٹیاں، چناری، چکوٹھی، گوجربانڈی، چکار، کھلانہ میں محسوس کیے گئے۔ دھیرکوٹ،چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی، چکار، کھلانہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 ریختر سکیل پر  آج شب کشمیر کے زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور  زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے نیتجہ میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔