ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت ٹاکرا، 159رنز پر پاکستان کے چار آوٹ

چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت ٹاکرا، 159رنز پر پاکستان کے چار آوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42چیمپئنز ٹرافی کےہائی ولٹج میچ میں میچ میں151 رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ گرگئی جبکہ 159 رنز پر پاکستان کے چار آوٹ ہوگئے 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت 34 اوورز کی پانچویں بال تک  پاکستان نے 159 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔سعود شکیل 62 رنز بنا کر آوٹ ہوئے 

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا ضروری ہے، ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے جب کہ بھارتی ٹیم کو افغانستان کے خلاف کامیابی ملی تھی۔