ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف پاکستان پلیئنگ الیون کا فیصلہ ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف پاکستان پلیئنگ الیون کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں سے متعلق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مشورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور 1 اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی،ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ 11 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہوگا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا۔