ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ ویرات کوہلی کی ٹانگ پر آئس پیک، کیا آج کے میچ سے باہر ہیں؟

چیمپئنز ٹرافی؛ ویرات کوہلی کی ٹانگ پر آئس پیک، کیا آج کے میچ سے باہر ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بڑے مقابلے سے قبل ویرات کوہلی کی فٹنس پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

 تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیٹنگ اسٹار اپنی بائیں ٹانگ پر آئس پیک لگائے نظر آئے، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا وہ پاک-بھارت میچ میں کھیل پائیں گے یا نہیں؟

نیٹ پریکٹس کے دوران کوہلی کو تھوڑی تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد ٹیم کے فزیو نے فوری طور پر ان کی ٹانگ پر آئس پیک لگایا۔


ٹیم انڈیا کے ذرائع کے مطابق یہ محض ایک احتیاطی اقدام ہو سکتا ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں یا نہیں؟
میچ سے قبل ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس کا مکمل جائزہ لے گی، اور اگر ضرورت پڑی تو کوہلی کو آرام دیا جا سکتا ہے۔
تاحال کوئی  باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا، لیکن اگر ویرات کوہلی کسی بڑی انجری کا شکار ہوتے ہیں تو یہ بھارت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، ان کی عدم موجودگی میں شریاس آئیر یا سوریا کمار یادو کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ واضح ہونے میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں کہ آیا ویرات کوہلی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ بھارتی شائقین ان کی جلد صحتیابی اور میچ میں شرکت کے لیے پر امید ہیں۔