ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ انگلینڈ، آسٹریلیا کا اور قومی ترانہ بھارت کا ، قذافی سٹیڈیم میں یہ "غلطی" کیسے ہوئی، آئی سی سی سے جواب طلب

 Qazafi Stadium Lahore, City42 , Australia vs England, Champions Trophy 2025
کیپشن: قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں انڈا کا نیشنل اینتھم؛ آج دبئی کے پاکستان بھارت میچ میں گرین شرٹس کی ذمہ داری کچھ اور بڑھ گئی ہے۔  پاکستانی فینز گرین شرٹس سے فتح کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے چار میچ ہو چکے، بھارت کو اس کی ضد کے مطابق دبئی میں کھیلنے کا موقع فراہم کر دیا گیا لیکن جلن ہے کہ ختم ہونے میں نہیں آ رہی، بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس جلن کا اظہار ہفتہ کے روز پاکستان کے دل لاہور کے نئے قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا، انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا "قومی ترانہ" چلوا کر کیا گیا۔

انڈیا کی نیوز آؤٹ لیٹ ٹائمز آف انڈیا نے اس واقعہ کی خبر میں اسے "اینتھم بلنڈر" لکھا۔ 

میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا تھا ور وہاں قومی ترانہ بھارت کا نشر ہو رہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت تو پاکستان مین کوئی میچ کھیل ہی نہیں رہی، اس کا قومی ترانہ قذافی سٹیڈیم میں ہفتے کے روز ہوئے میچ میں کیسے چل گیا، اس کی وضاحت کی جائے۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ "غلطی" آئی سی سی کی ہے، آئی سی سی نے جو قذافی سٹیڈیم، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کی سپرویژن کر رہی ہے، ڈی جے کو قومی ترانوں کی فہرست آئی سی سی کی جانب سے دی گئی تھی۔

پی سی بی کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ بھارت تو پاکستان میں کوئی میچ کھیل ہی نہیں رہا۔  پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو آئی سی سی کی وضاحت کا انتظار ہے۔ 

چیمپئینز ٹرافی کے دوران بھارت  نوازی یا پاکستان سے بغض کی مظہر یہ پہلی "غلطی" نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھارت اور بنگلہ دیش کا جو میچ دبئی میں ہوا اس کی لائیو نشریات کے دوران  ایونٹ لوگوں سے پاکستان کا نام غائب تھا۔  بعد میں آئی سی سی نے اسے گرافکس بنانے والوں کی غلطی قرار دے دیا تھا اور معذرت کر لی تھی لیکن یہ غلطی میچ کی ابتدا سے آخر تک کسی نے ٹھیک نہیں کروائی تھی۔

اہم بات بلکہ اہم ترین بات!

چیمپئینز ٹرافی کرکٹ کی دنیا کی موسٹ پریسٹیجئیس ٹرافی ہے۔ اسے کلاسیکل کرکٹنگ ایونٹ تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر  پہلے سب سے بڑا مجموعہ بنا پھر سب سے بڑا ٹارگٹ چیز ہوا اور آئی سی سی کے ریکارڈز میں لکھا گیا کہ سب سے بڑا ٹارگٹ چیز کرنے والا میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوا۔  صرف یہی نہین، پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی میں مجموعی طور پر اتنے ریکارڈ بنیں گے کہ حاسدوں کے ہاں برنول کا سٹاک تھوڑا پڑ جائے گا۔