ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈvsآسٹریلیا؛ کیری اور انگلیس نے ڈبل سینچری کراس کر لی

انگلینڈvsآسٹریلیا؛ کیری اور انگلیس نے ڈبل سینچری کراس کر لی

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں چیمپئینز ٹرافی2025 کے  نئے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے دیئے ہوئے 352 رنز کے ہیوج ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے استقلال کے ساتھ آگے بڑھنے کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے 31 اوورز میں 200 رنز کا سنگِ میل عبور کیا اور 32 ویں اوور میں الیکس کیری نے  برائیڈن کارس کو دو چوکے لگا دیئے۔

 32 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کا مجموعہ رنز ہے اور اس کی چار قیمتی وکٹیں کھو چکی ہیں۔

الیکس کیری 38  اور جوش انگلیس 43 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔  

آسٹریلیا کی  چوتھی وکٹ 136 رنز کے مجموعے پر 23 ویں اوور میں گری تھی۔ اب کیری اور انگلیس کی پارٹنر شپ کی سینچری  سے 24 رنز پیچھے ہے۔