وزیراعلیٰ پنجاب سےگورنرسندھ کی ملاقات، چیئرمین پی سی بی منتخب ہونےپر مبارکباد دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی۔ 
 گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونےپرمحسن نقوی کو مبارکباد دی، ساتھ ہی عوامی فلاح وبہبودکےمنصوبوں کوریکارڈمدت میں مکمل کرنےپروزیراعلیٰ کی کارکردگی کوسراہا۔  ڈاکٹرفاروق ستاراورمصطفی کمال بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں پوری ٹیم نےدن رات کام کیا،  13ماہ میں عوامی خدمت کرنےکی پوری کوشش کی، انشاء اللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کو پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔