ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روپے کی قدر کم ہونے لگی،کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

 کرنسی ڈیلر کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر279 روپے 50 پیسے پرٹریڈ کررہا ہے،گزشتہ روزکاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پربند ہواتھا، دوران کاروبارانٹربینک میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے پربھی فروخت ہوا،کرنسی ڈیلر کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔

 دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرےروز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی،کےایس  100انڈیکس 405 پوائنٹس بڑھ کر62320 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

Ansa Awais

Content Writer