کامیڈین کپل شرما حادثے کا شکار

کامیڈین کپل شرما حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے وہیل چیئر پر آنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز کپل شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا اور وہ وہیل چیئر پر ائیرپورٹ سے باہر نکل رہے تھے۔ اس دوران میڈیا کے رپورٹرز اور فوٹو گرافرز سے بھی الجھ پڑے تھے۔ کپل کی وہیل چیئر پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔

  کامیڈین کپل شرما کیوں وہیل چیئر پر آگئے؟بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں  اور جم میں ورزش کے دوران کمر پر چوٹ لگی تھی جو کچھ دن میں ٹھیک ہوجائے گی۔

انہوں نے فکر کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ کپل شرما کا شمار بھار ت کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے اور وہ مشہور ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان بھی ہیں۔یہ شو فی الحال آف ائیر کردیا گیا ہے اور حال ہی میں کپل کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔  

Raja Sheroz Azhar

Article Writer