سینیٹ کے فائنل راؤنڈ میں کون جائے گا؟ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا

سینیٹ کے فائنل راؤنڈ میں کون جائے گا؟ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے فائنل راؤنڈ میں جانے والے امیدوار فائنل کرلیے، فائنل امیدواروں سے ان کے قریبی اراکین اسمبلی کی نام بھی منگوا لئے گئے، ظہیر عباس کھوکھر اور عمر سرفراز چیمہ فائنل راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف نے سینیٹ کی جنرل نشست پر اعجاز احمد چودھری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس کو فائنل کیا، جبکہ عمر سرفرازچیمہ اور ظہیر عباس کھوکھر کو سینیٹ کی نشستوں سے کاغذات واپس لینے کی ہدایات جاری کی  ہیں، دونوں نے جنرل نشستوں پر کاغذات جمع کروائے تھے، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر بیرسٹر علی ظفر  اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور  کے نام پہلے ہی فائنل کیاجاچکے ہیں، کامل علی آغا مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینیٹ کے امیدواروں سے ان کے حمایتی اور قریبی اراکین اسمبلی کی فہرست بھی منگوالی ہے، امیدواروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ تمام اراکین اسمبلی کے نام دیں جو ان کو ووٹ ڈالیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ’’مشن‘‘ پنجاب کے دو بڑوں میں تقسیم کردیا، گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کو عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب میں رابطوں کا ہدف ملا ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer