ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی مشہور اداکارہ نےشادی کرلی

ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی مشہور اداکارہ نےشادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی ترک سیریز’ ارطغرل غازی‘ میں روشنی خاتون کا کردار کرنے والی ترک اداکارہ برجو کیراٹلے شادی کرلی، شادی کی تصاویر انہوں انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی جن کو  ان کے چاہنے والوں نے خوب پسند کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنیٰ شہرہ آفاق ترک سیریز " ارطغرل غازی"کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، ’ ارطغرل غازیسلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترک ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برجو کیراٹلے نے ترکی کے گلوکار سے شادی کرلی۔اپنی شادی کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، شادی کی تصاویر کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ تصاویر کو کچھ ہی دیر میں لاکھوں بار لائیک کیا جا چکا ہے۔ ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے، مسٹر اینڈ مسز لکھا۔بعدازاں اداکارہ کےشوہرنے بھی وہی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ برجو کیراٹلے کی مقبولیت کی وجہ ڈرامہ ارطغرل غازی بنا، اس میں اداکارہ نے روشنی خاتون کا کردار ادا کیا جس کو سامعین نے بہت زیادہ پسند کیا،جس کے باعث دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اداکارہ کی شادی تصاویر کو اب تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور لائیکس کرچکے ہیں۔

یادرہے کہ ڈرامہ “ ارطغرل غازی “کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں گزشتہ سال 2020 یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا،یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔
  

M .SAJID .KHAN

Content Writer