’’نواز شریف کے بارے سچ بولنے پر بلاول کو ڈانٹ پڑے گی‘‘

’’نواز شریف کے بارے سچ بولنے پر بلاول کو ڈانٹ پڑے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( رضوان نقوی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں بلاول بھٹو نے نوازشریف کے بارے میں سچ بولا مگر دیر سے لیکن اس پر بھی انہیں ابو سے ڈانٹ پڑے گی۔

پی ٹی آئی کے تنظیمی پاور شو میں شرکت کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مینار پاکستان کے سائے تلے میڈیا سے گفتگو کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی عدم بلوغت کے لیڈر نے پنجاب میں بیٹھ کر نوازشریف کے بارے میں سچ بولا مگر دیر سے، ہمیں تو پہلے ہی پتہ تھا کہ ان کا گٹھ جوڑ ملکی مفاد کیلئے نہیں بلکہ اپنا اپنا مال پانی بچانے کیلئے ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کون سی پراسرار بیماری ہے جس کا لندن کے ڈاکٹروں سے بھی علاج نہیں ہورہا، ن لیگ میں زباں بندی کا موسم ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ لندن کی فضاء کام نہیں آسکتی وطن لوٹ آئیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا اقتدار ہچکولے لے رہا ہے جبکہ چھ ماہ میں حکومت جانے کی باتیں محض دیوانے کا خواب ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم بی بی نہ جانے کس مصلحت کا شکار ہیں، قوم کو ان کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔