گنگارام ہستپال، مدر انیڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ

 گنگارام ہستپال، مدر انیڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب حکومت نے گنگارام ہستپال میں مدر انیڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،  وزیر اعلی پنجاب کل منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کل 24 فروری کو گنگا رام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے بتایا گیا ہے کہ 600 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا جبکہ عمارت کی تعمیر پر 4 ارب روپے جبکہ طبی آلات و مشینری کی خریداری پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ہسپتال میں زچہ و بچہ کے علاج معالجے کے لئے جدید سہولتیں مہیا کی جائیں گے جبکہ ہسپتال کی عمارت 10 منزلہ ہو گی جس میں 13 آپریشن تھیٹرز بنائے جائیں گے جبکہ گراؤنڈ فلور پر ایمرجنسی کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer