(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کےرہنماوسابق رکن صوبائی اسمبلی راناتجمل حسین کی پہلی برسی میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمدعلی نےراناتجمل حسین مرحوم کی روح کےایصال ثواب کیلئےدعاکرائی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے راناتجمل حسین مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پرتقریب جلوموڑ میں ہوئی۔مرکزی سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمدعلی نےاسلامی تعلیمات کےحوالےسےجہاں آگاہ کیاوہیں راناتجمل حسین مرحوم کےحوالےسےبات کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ وہ اللہ والوں سےپیارکرنیوالےانسان تھےاوردعاگوہیں کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے۔
اس موقع پر ایم پی اے سمیع اللہ خان ،رانا آصف ڈیال ،رانا بہادرحسین ، صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر،سابق چیئرمین یونین کونسل چودھری مقصود گجر، ملک الیاس، رانا انعام الہی ایڈووکیٹ ، چودھری ظفر نت ، سید شہباز گیلانی ، رانا یونس ، اکرم ڈیال ،آغا علی رضا ، اللہ رکھا ، مدثر بٹ ، رانا نوید ڈیال،چودھری شوکت،آصف جرال،رانا عبدالستارسمیت دیگربھی موجودتھے۔