ججز کیلئےتربیتی کورسز لازمی قرار

ججز کیلئےتربیتی کورسز لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ضلعی عدالتوں کے ججز کی ذہنی استعداد میں اضافہ اور محکمانہ ترقی کے لئےتربیتی کورسز لازمی قراردےدیا گیا۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے جنرل ٹریننگ پروگرام رواں سال بھی جاری رہیں گے،جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت80 مزید ججز اگلے تربیتی کورس کا آغاز کل24 فروری کو صبح نو بجے ہوگا،افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ خصوصی شرکت کریں گے۔
تربیتی کورس کرنے والوں میں 28 ایڈیشنل سیشن ججز اور 52 سول ججز شامل ہوں گے،تربیتی کوشش کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج لاہور شکیل احمد اور عمران جاوید گل ،فیصل آباد کے ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا،نقیب شہزاد اور ندیم انور چوہدری شامل ہوں گے۔

کورس میں شرکت کرنے والوں میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سیشن ججز میں سید عمران رضا نقوی ،ایڈیشنل سیشن جج محمد اظفر ،محمد صلابت جاوید،ندیم انجم میاں،منیر حسین گل،ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف،عامر مختار گوندل،اقتدار علی خان سمیت دیگر ججز شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں تقریب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ، اڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی سمیت دیگرز بھی موجود ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer