لاہور چڑیا گھر میں ایک مکاؤ دم توڑ گیا

لاہور چڑیا گھر میں ایک مکاؤ دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران)   لاہور چڑیا گھر میں اکلوتا گرین ونگ مکاؤ دم توڑ گیا، لاہور چڑیا گھر میں کتنی اقسام کے پرندے موجود ہیں اور انکی افزائش نسل کو موثر بنانے کے لئے انتظامیہ کیا اقدامات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  لاہور چڑیا گھر کی برڈ ایوری میں انہتر اقسام کے آٹھ سو سے زائد  دکش اور دیدہ زیب رنگوں کے پرندے موجود ہیں، جن میں مکاوز،افریقن گرے،کوکٹیل،کاکاٹوز اور را طوطا سمیت آتھ اقسام کے طوطے موجود ہیں، گزشتہ سال جن میں سے گزشتہ سال میں مجموعی طورمیں 435 پرندے پیدا ہوئے اور 206 ہلاک ہوئے۔

لاہور چڑیا گھر میں دم توڑ جانے والا مکاؤ گرین ونگز مکاؤ تھا، لاہور زو میں چار مکاؤ دو ہزار چھ میں منگوائے گئے تھے جبکہ ایک گرین ونگز مکاؤ کا جوڑا موجود تھا، جن میں سے ایک مکاؤ چند ماہ پہلے دم توڑ گیا تھا ۔

لاہور زو میں لایا جانے والے مکاو کا جوڑا دو ہزار چھ میں ائیرپورٹ سے سمگل ہوتے ہوئے پکڑہ گیا تھا۔