ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنیاروں کو لوٹنے والا تاحال فرار؛ پولیس سراغ نہ لگا سکی

سنیاروں کو لوٹنے والا تاحال فرار؛ پولیس سراغ نہ لگا سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سال2025کےسب سے بڑےفراڈ کیس میں انویسٹی گیشن پولیس کوکوئی سراغ نہ مل سکا
اچھرہ،ملزم وسیم اختر کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔
ملزم وسیم اختر کے بارے میں پولیس کو کوئی حتمی اطلاع نہیں مل سکی.مدعی گلریز اختر کی مدعیت میں سات کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار کا مقدمہ درج کیا گیا ۔تاجر شکیل انجم کی مدعیت میں تین کروڑ 50 لاکھ کا مقدمہ درج
میاں سہیل کی مدعیت میں ایک کروڑ 65 لاکھ کی ایف آئی آر درج کی گئی ،تاجروقاص کی مدعیت میں 65 لاکھ 24 ہزار کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔ پولیس نے9کروڑکےمقدمہ میں نورالامین کی درخواست پرپہلےہی ایف آئی آردرج کی ہے۔احمد صدیقی تاجر کی مدعیت میں پہلا مقدمہ دو کروڑ 25 لاکھ کا درج کیا گیا تھا
پولیس کے مطابق مارکیٹ کے دکانداروں کی اندراج مقدمات کی درخواست موصول ہوچکی ہے،دکانداروں کی40کےقریب اندراج مقدمات کی درخواست موصول ہوچکی ہے ۔ تمام متاثرہ دعویداردکانداروں کےبیانات قلمبندکیےگئےہیں