ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اب پی آئی اے  کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچے گی، محسن نقوی

 PIA privatisation, City42, Mohsin Naqvi, Transperency
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی پی آئی اے کی نجکاری کی کامیابی کے متعلق میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  پاکستان ائیر لائنز پی ائی اے کی نجکاری  کا عمل کامیابی سے آگے بڑھنے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب نج کاری پر  پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ آج صرف پاکستان کی جیت ہوئی ہے، الحمد للہ نہایت شفاف اور بہترین طریقہ سے  یہ پروسیس مکمل ہوا ہے۔

آج بہترین اور شفاف طریقہ سے تمام پروسیس مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا، آج صرف پاکستان کی جیت ہوئی ہے، اس پر پاکستان کے ہر شہری کو مبارک ہو۔ محسن نقوی نے کہا میں اس کامیابی پر محمد علی صاحب اور ان کی پوری تیم کو اور پرائم منسٹر شہباز شریف کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اور ان لوگوں کو بھی مبارک دیتا ہوں جنہوں نے آج پی آئی اے خریدی ہے۔

محسن نقوی نے کہا میں امید کرتا ہوں اب پی ائی اے  کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔ عوام اب پی آئی اے کا سنہرا  دور واپس آتا دیکھیں گے۔

وزیر داخلہ نے توقع ظاہر کی کہ  نئی مینیجمنٹ پی آئی اے کا معیار بہتر بنائے گی اور عوام اب دوبارہ پی آئی اے سے سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔