ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر ملوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف

شوگر ملوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شوگر ملوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے نیا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 شوگر سیکٹر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اسکیم کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جسے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے منظور کیا ہے۔

کین کمشنر کے مطابق ڈیجیٹل مانیٹرنگ اسکیم کے تحت شوگر ملوں میں گنے کی خریداری کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ گنے کی ترسیل، چینی کی پیداوار اور سٹاک سے متعلق تمام معلومات بھی جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت محفوظ کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے شوگر سیکٹر میں شکایات کے ازالے، شفافیت کے فروغ اور ڈیٹا بیسڈ پالیسی سازی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیجیٹل نظام سے شوگر ملوں کی سرگرمیوں پر مؤثر نگرانی ہوگی اور غیر قانونی یا غیر شفاف اقدامات کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

اس موقع پر امجد حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ سے شوگر سیکٹر میں نظم و ضبط بہتر ہوگا اور صارفین کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔