ویب ڈیسک:بنگلا دیش میں بھارتی دہشت گرد سرگرم ہیں، ایک اور نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
انسانی جرائم کے مرتکب بھارتی وزیراعظم مودی اور حسینہ واجد سرحد پار دہشتگردی میں سرگرم ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے عثمان ہادی کی شہادت کے 2 دن بعد ایک اور بنگلا دیشی رہنما پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔
بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ بنگالی نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدرکو بھارتی دہشتگردوں نے قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا، ان پر فائرنگ کا واقعہ بنگلا دیش کے شہرکھلنا میں پیش آیا۔
بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق محمد مطالب شیکدرکھلنا سے تعلق رکھنے والی تنظیم نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ کے زیر اثر پر تشدد عزائم پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔
یاد رہے کہ انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی، جو گزشتہ جمعے کو ڈھاکا میں مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے سنگاپور کے جنرل اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔
عثمان ہادی پر جمعے کو نقاب پوش افراد نے قریبی فاصلے سے فائرنگ کی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں طبی امداد کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا۔