سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی اور سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر حکومت نے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایئر پولوشن کنٹرول اتھارٹی (ای پی اے) نے اوپن فوڈ آؤٹ لیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس میں اوپن بار بی کیو پوائنٹس اور تمام کلبز بھی ماحولیاتی قوانین کے تحت آ گئے ہیں۔ای پی اے کے مطابق 60 فیصد سے زائد مقامات پر سکشن ہوڈز نصب کر دیے گئے ہیں، جس پر 1 سے 10 لاکھ روپے تک سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سکشن ہوڈز کی تنصیب سے فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
جی ٹی روڈ، پاکستان منٹ کے قریب واقع ایم ایس بریانی ماسٹر کو قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔سکشن ہوڈ نصب نہ کرنے والے اوپن فوڈ پوائنٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور ای پی اے کی بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کھانے کے کاروبار کو ماحول دوست بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔