ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک بھر میں برائلر مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین کی خریداری پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

زرعی اور تجارتی ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 375 روپے، تھوک میں 389 روپے جبکہ پرچون میں 403 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی درجن انڈے کی قیمت 363 روپے ہو گئی ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 10,770 روپے تک پہنچ گئی ہے۔