ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے انہیں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہونگی۔

 رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست ویب سائٹس پر آویزاں کر دی  گئی ہے،نئے سال کے آغاز سے یہ نظام نافذ العمل ہو گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے جنوری 2026 سے نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

نئے نظام کے تحت وزارت کے مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ہے۔