سٹی42: ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کے گھر سے چوری ہونے والا ایک کروڑ روپےمالیت کا ڈائمنڈ سیٹ اور قیمتی گھڑی حافظ آباد سے برآمد کر کے اداکارہ کے گھر پر چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
چند روز قبل میرا کا ڈرائیور قاسم لاہور میں اداکارہ کے گھر سے قیمتی ڈائمنڈ کا ہار اور گھڑی چرا کے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے میرا کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور اور حافظ آباد چھاپے مارے تھے ۔پولیس نے ملزم قاسم کے قریبی ساتھی لاہور سے حراست میں لیا تھا اس کی نشاندہی پر قاسم کو حافظ آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔