ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ، 3 افراد موقع پر جاں بحق

 بس اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ، 3 افراد موقع پر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ سلطان گوٹھ کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے مابین روڈ حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق روڈ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر ماں بیٹی اور باپ جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ملک عدنان، بیوی عاصمہ اور اکلوتی بیٹی زینب فاطمہ کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق ملک برادری چک نمبر 7 کے سے ہے۔ جاں بحق افراد کی لعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کوئٹہ نوشکی جارہی تھی کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔