مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان سائفر کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترا م کرتے ہیں مگر فیصلے پر تشویش ہے ، بطور سیاسی کارکن فیصلے کے بعد میرے کچھ سوالات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ سائفرکیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنا تو ذہن میں آیا کہ ٹرائل پر سوالات نہ اٹھیں، سائفر کو جواز بنا کر ایک دوست ملک کے سرکاری حکام پر الزام لگایا گیا اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی سائفر معاملے پر گھسیٹا گیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بند لفافے سے بہت رغبت ہے، بند لفافے میں چاہے 190 ملین پاؤنڈ ہوں یا بند لفافے سے قومی اسمبلی توڑ دیں، قاسم سوری نے سربمہر لفافہ لہرایا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہو گی تو الیکشن کمیشن اسے نشان کیسے دے گا۔