بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موسم نے کروٹ بدل لی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

 صوبائی دارالحکومت کے علاقے مال روڈ، لکشمی چوک، بند روڈ، کرشن نگر، مزنگ، جوہر ٹاؤن، رائے ونڈ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور رنگ روڈ کے اطراف بھی اکثر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ادھر اسلام آباد و گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی اور پہاڑوں پرہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب بارش کے بعد سموگ اور دھند کی شدت میں کمی,دھند کی شدت میں کمی کے بعد تمام موٹر ویز ٹریفک کیلئے کھلی رہیں,موٹر وے ایم ٹو اورلاہور سیالکوٹ موٹر ویزپر ٹریفک کی روانی جاری ہے۔