جیکولین نے رنویر اور ورون شرما کو تھپڑ   مار دیے  

Bollywood,actress,jacqueline fernandez,City42
کیپشن: jacqueline fernandez,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے  فلم’ سرکس‘  کی شوٹنگ کے پہلے روز  اداکار ورون شرما اور  اداکار رنویر سنگھ کو سچ میں ہی تھپڑ   مار دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم کے کو اسٹارز رنویر سنگھ اور ورون شرما  سمیت فلم کی کاسٹ کے ساتھ  پروموشن میں مصروف ہیں ۔

 میڈیا سے گفتگو  میں جیکولین نے انکشاف کیا کہ    فلم سرکس کی شوٹنگ کے پہلے روز میں بہت گھبراہٹ کا شکار تھی اور فلم کی شوٹ کے درمیان انہوں نے رنویر اور ورون کو سین  کرنے کے بجائے سچ میں تھپڑ مار دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'تھپڑ مارنے کے بعد مجھے  احساس  ہوا کہ جیسے میں نے برف توڑ دی ہے ۔'

 دوسری جانب جیکولین کے اس بیان پر ورون اور رنویر سنگھ نے   مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے  کہا  کہ  'تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ اگر اس وقت آپ  چہرا دیکھ لیتے تو حقیقت میں برف کی ضرورت تھی۔'