ریحام خان کی تیسری شادی کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں

ریحام خان کی تیسری شادی کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں
کیپشن: Reham Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کرلی تاہم ابھی تک یہ معلوم  نہیں ہوا کہ دولہا کون ہے؟ ریحام خان کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آگئیں ہیں۔

ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر  پوسٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم ابھی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔ ریحام خان نے انسٹاگرام کی سٹوری میں پہلے حجاب میں تصویرشئیر کیں اس کے بعد شادی کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ کی۔آخر میں ایک سٹوری اپلوڈ کی جس میں ریحام خان سفید جوڑے میں مسکراتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔

ریحام خان نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-23/news-1671775962-4261.jpg

دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی، عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-23/news-1671776340-2593.jpg

16 جولائی کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے تیسری شادی کی تو ان کے ہونے والے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا تھا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔