ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے، حکومت کا وفاق میں بیٹھ کر مقابلہ کروں گا۔
آصف زرداری نے ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کئے ہیں، بلاول اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے
Boss in #TandoAllahyar @BBhuttoZardari @AseefaBZ @SaeedGhani1 pic.twitter.com/AKw0CGzmnn
— Amir Kandhro???? (@Mr_Kandhro) December 23, 2021