کراچی میں اومی کرون کے مزید 6 کیسز سامنے آگئے

New cases of Omicron in Karachi
کیپشن: Corona Omicron Variant
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں عالمی وبا کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے مزید  6 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے مبینہ متاثرہ 6 افراد بیرون ممالک سےکراچی پہنچے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم اومی کرون کی تصدیق کے لیے تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں اومی کرون کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔